پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پروازیں بحال ہونے تک سعودی حکومت عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانےکیجانب سے جار ی اعلامیے کے مطابق تمام عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلز میں ٹھرا یا جارہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت اس وقت تک پاکستانی زائرین کی میزبانی کرتی رہے گی جب تک پاکستان جانے والی پروازیں بحال نہ کر دی جائیں۔
وزرات حج و عمرہ کی جانب سے عمرے کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔
0 comments: