سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران شاہی وی آئی پی بوئنگ 747 جمبو جیٹ استعمال کرتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپریل 2018ء میں امریکا کا تین ہفتے کا دورہ اپنے لگژری بوئنگ 747 طیارے میں کیا تھا۔
اس طیارے میں ایک بڑا میٹنگ روم ہے، جہازی سائز کی ٹی وی اسکرین ہے، لاؤنج ہے، چہل قدمی کے لیے کوریڈور ہے، وسیع و عریض بیڈ روم ہے اور بڑے سے بیڈ روم کی مناسبت سے بڑا سا باتھ روم بھی ہے۔
اس کے علاوہ کشادہ کچن ایریا اور اسٹاف کے آرام کے لیے کشادہ سیٹیں بھی لگی ہیں، ہے تو یہ ایک طیارہ لیکن اس میں موجود سہولیات نے اسے ایک اڑتا ہوا محل بنادیا ہے۔
سعودی شاہی خاندان کے زیر استعمال عموما تین طرح کے طیارے ہوتے ہیں، ان میں بوئنگ سیون فور سیون تھری ہنڈریڈ، بوئنگ سیون فور سیون فور ہنڈریڈ اور بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر شامل ہیں جن کی ماضی میں بھی کچھ تصاویر شائع ہوچکی ہیں۔
0 comments: