انجیکشن کی جگہ باریک سوئیوں والے کیپسول تیار 9 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:40:00 AM -
  • 0 comments

بوسٹن: 
سوئی لگوانے سے ڈرنے والوں کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ ماہرین نے ایسا کیپسول تیار کیا ہے جس میں موجود باریک سوئیاں کوئی درد پیدا کئے بغیر معدے کے اندر دوا پہنچاتی ہے جس کے جانوروں پر ابتدائی ٹیسٹ انتہائی کارآمد رہے ہیں۔
ہارورڈ سمیت کئی جامعات کے اشتراک سے کام کرنے والی ڈنمارک کی نووو نورڈِسک کمپنی نے جدید کیپسول بنائے ہیں جن میں خشک دوا بھری گئی ہے اور اس کے سرے پر باریک سوئیوں والے انجیکٹر لگائے گئے ہیں جو پیٹ کے اندر جاکر معدے کی سطح پر چپک کر دوا خارج کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ انجیکشن ایک طرح کے کچھوے ’لیپرڈ ٹورٹوئز‘ کے پیروں کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ پیٹ میں جاتے ہی یہ ایک سیکنڈ کے دسویں حصے میں سیدھے ہوجاتے ہیں یعنی سوئیاں نیچے کی جانب ہوجاتی ہیں اور معدے میں چبھ کر دوا اندرجانا شروع ہوجاتی ہے۔
کیپسول کے نیچے باریک سوئیاں لگی ہے اور ہرسوئی کی جڑ پر باریک اسپرنگ دبایا گیا ہے اور اسے روکنے کے لیے ایک قسم کی شکر کا ٹکڑا لگایا گیا ہے۔ جیسے ہی کیپسول پیٹ میں جاتا ہے اور تو معدے میں شکر گھل جاتی ہے، اس سے اسپرنگ کھتا ہے اور سوئی جھٹکے سے نکل پر معدے کی سطح میں ایک ملی میٹر گہرائی تک چلی جاتی ہے۔ سوئی اندر جاتے ہی دوا خارج کرتی ہے اور یوں دوا خون میں شامل ہوجاتی ہے۔
Source-https://www.express.pk/story/1542633/9812/

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: