خواتین کا دماغ اپنے ہم عمر مردوں کے مدمقابل تین سال زیادہ جوان ہ وتا ہے۔ 9فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:06:00 AM -
  • 0 comments
واشنگٹن: 
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنے ہم عمر مردوں کے مدمقابل تین سال زیادہ جوان ہوتا ہے۔
امریکی سائنسی جرنل نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہونے والے ایک متنازع  مقالے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنی عمر کے مردوں کے مقابلے میں 3 سال زیادہ جوان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین ضعیفی کی عمر کو پہنچ کر بھی ذہنی امراض سے نسبتاً محفوظ رہتی ہیں۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے لوگوں کے ذہن کی تحولی عمر(metabolic age) جاننے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیق کی، جس کے لیے ایک خاص طریقے ’ایروبک گلائی کولائسس‘ کا استعمال کیا گیا۔ اس طریقے میں بچپن سے بڑھاپے تک دماغ کی نمو میں ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے کے لیے گلوکوز کی شرح ریکارڈ کی جاتی ہے۔
ضعیف افراد کے دماغ سے گلوکوز کی نہایت کم مقدار پمپ ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کے خلیات اور  نروز کو مقررہ توانائی میسر نہیں ہوپاتی لیکن اس عمر کی خواتین میں بھی دیکھا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں ان کے دماغ میں گلوکوز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
سائنس دانوں نے اس تحقیق کے لیے ایک ہی عمر کی 121 خواتین اور 84 مردوں کا انتخاب کیا۔ ان تمام افراد کے دماغ کا پی ای ٹی اسکین کرایا گیا۔ اس ٹیسٹ میں دماغ میں آکسیجن اور گلوکوز کے بہاؤ کو ناپا جاتا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج حیران کن ثابت ہوئے خواتین کا دماغ اپنی عمر کے لحاظ سے 3 سال 8 ماہ جوان جب کہ مردوں کا دماغ 2 سال 4 ماہ زیادہ بوڑھا ہوتا ہے۔
Source-https://www.express.pk/story/1538346/9812/

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: