بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اگر کنگنا رناوت میری وجہ سے اپ سیٹ ہیں تو میں اُن سے ذاتی طور پر معذرت کروں گی۔
حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے شکوہ کیا تھا کہ فلم انڈسٹری کے لوگوں بشمول عامر خان اور عالیہ بھٹ نے منی کرنیکا کے ریلیز کے موقع پر اُنہیں سپورٹ نہیں کیا۔
کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ دنگل، سیکریٹ سپراسٹار اور راضی کی اسکریننگ میں شریک ہوئیں جبکہ عالیہ اور عامر اُن کی فلم کی ریلیز پر کچھ نہیں کہا۔
ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وہ مجھے ناپسند نہیں کرتیں، میں نہیں سمجھتی کہ جان بوجھ کر ایسا کچھ کیا ہے جس سے کنگنا اپ سیٹ ہو۔ لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو میں اُن سے ذاتی حیثیت میں معذرت کروں گی۔
رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی پروموشن میں مصروف عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کنگنا کو سراہا ہے۔
کنگنا رناوت نے جمعرات کو ویڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اقرباپروری‘ سے متعلق بیان پر فلم انڈسٹری نے اُن کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی،کسی کو نہیں چھوڑوں گی، ایک ایک کو ایکسپوز کروں گی۔
Souce-https://jang.com.pk/news/606946-alia-bhatt-says-she-will-apologise-to-kangana-ranaut-personally-for-upsetting-her
0 comments: