وزیرریلوے شیخ رشید نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطری سے شروع ہوتے ہیں اور پتھری پر ان کی سیاست ختم ہو جاتی ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی اے سی میں شہبازشریف کسی قیمت پر پسند نہیں ہیں،یہ بارگین کررہے ہیں، جو نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکنے کا کوئی صوابدیدی اختیار حاصل نہیں ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ میں صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں،مجھے غریب عوام کی فکر ہے، ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنا چاہتا ہوں۔
Source-https://jang.com.pk/news/606903-sheikh-rashid-criticises-to-sharif-brothers
0 comments: