نہرو اپنے کوٹ پر تازہ سرخ گلاب کیوں لگاتے تھے؟ 8 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:50:00 PM -
  • 0 comments

بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے کوٹ پر روزانہ تازہ سرخ گلاب لگا نظر آتا تھا۔
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے جواہر لعل نہرو کی سرخ گلاب کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس بات سے پردہ اٹھایا ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ جواہر لعل نہرو اپنی بیوی کملا نہرو کی یاد میں ا س گلاب کو روز لگاتے تھے۔
کملا نہروایک شرمیلی خاتون کے طور پر جانی جاتی کملا نہرو تمام دقیانوسی رسومات توڑتے ہوئے مضبوط عورت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئیں۔انہوں نے اپنے شوہر جواہر لعل نہرو کے ساتھ مل کر ہندوستان کی آزادی کے لئے کام کیا۔
1938 میں سوئزر لینڈ کے ایک اسپتال میں ٹی بی سے جنگ لڑتے لڑتے دنیا سے رحلت کر گئیں۔انہوں نے بہادر اور عزم کی بہت سے داستانیں رقم کی ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔
اس پوسٹ کو شیئر ہوتے ہی ہزاروں لائکس ملے، صارفین نے اس پوسٹ پر اپنی پسندیدگی اور محبت کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے گلاب اور ہارٹ ایموجیز بھی شیئر کئے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کانگریس کی جانب سے پرانی تصویر شیئر کی گئی ہوں ، اس سے قبل بھی سونیا گاندھی کی تصویریں شیئر کی گئی تھیں۔
Source-https://jang.com.pk/news/606893-why-jawaharlal-nehru-wore-a-rose-every-day

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: