بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا، اپنے مجسمے کو دیکھ کر انہوں نے غیر معمولی ردّعمل دیا ہے
پریانکا نے مجسمے کو دیکھ کر بہت زیادہ حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اپنے مجسمے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مومی مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے اور بہت جلد دوسری جگہوں پر دیکھا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے مجسمے کو وہی لباس پہنا یا گیا ہے جو میں نے 2016 کے ایمی ایوارڈز میں پہنا تھا۔
پریانکا کو اپنے مجسمے جو سب سے اچھی چیز لگی وہ ان کی بھنویں تھیں اور سب سے خاص چیز جو لوگوں کو اس مجسمے میں نظر آئی وہ ان کی انگلی میں وہی انگوٹھی تھی جو نک جونس سے منگنی کے بعد نظر آئی تھی۔
واضح رہے پریانکا چوپڑا آج کل نئی ہالی ووڈ مووی’ ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی شوٹنگ میںمصروف ہیں ۔مستقبل میں وہ نئی بالی ووڈ فلم ’اسکائی از پنک‘ میں نظر آئیں گی
Source-https://jang.com.pk/news/606890-priyanka-chopra-gets-a-wax-statue-at-madame-tussauds-new-york
0 comments: