سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط ہو ئے ہیں۔
سعودی عرب تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون کے ذریعے سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا ۔
مفاہمت کی پہلی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزارت پیٹرولیم اور سعودی عرب کے وزارت توانائی، صنعت اور معدنیاتی وسائل نے دستخط کیے۔
مفاہمت کی دوسری یاداشت قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون کے بارے میں ہے۔
پاکستان سعودی عرب مفاہمت کی تیسری یادداشت معدنیاتی وسائل کے شعبے میں تعاون سے متعلق ہے۔
مفاہمت کی چوتھی یادداشت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق ہے۔
سعودی عرب سے مختلف اشیاء کی درآمد، قابل تجدید توانائی، کھیلوں کے میدا ن میں تعاون، تجارت کے شعبے میںتکنیکی معیارات قائم رکھنے کے لیے بھی مختلف یاددشتوں پردستخط کیے گئے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی سرمایہ کاری ہے جس کا حجم 20ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔
مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد کے لیےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں سپریم کونسل تشکیل دی گئی ہے جو ان یادداشتوں کاجائزہ لیتی رہے گی۔
0 comments: