جاوید ہاشمی نواز شریف سے ملے بغیر واپس کیوں گئے؟ 7 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:40:00 AM -
  • 0 comments

سابق وزیر اعظم نوازشریف کا سروسز اسپتال میں چھٹا روز ہے، نواز شریف کی عیادت اور ملاقاتوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہا۔
میاں نواز شریف سے لاہور کے سروسز اسپتال میں ملاقات کے لیے آنے والے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی ان سے بغیر ملے واپس لوٹ گئے۔
نواز شریف سے آج ان کی والدہ، صاحبزادی مریم نواز اورپارٹی رہنما پرویز رشید نے ان کی عیادت کی اور کچھ دیر ان کے ساتھ رہے۔
سابق وزیر اعظم کی والدہ بیگم شمیم اختر ان سے ملاقات کی اور دعا دی کہ اللہ نوازشریف اور شہبازشریف کو صحت دے۔
مریم نواز اور پارٹی رہنما پرویز رشید بھی نوازشریف سے ملنے آئے ، بزرگ رہنما جاوید ہاشمی بھی آئے لیکن انہیں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو وہ سابق وزیر اعظم سے بغیر ملے ہی واپس چلے گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں جاوید ہاشمی کا کہناتھاکہ انہوں نے عمران خان سے کہا کہ لیڈربنو لیکن وہ ہرکارہ بن گئے، ہرکارے کےساتھ کھڑا ہونا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔
انہوںنے مزید کہا کہ شیخ رشید جھوٹوں کا سردار ہے، علیم خان نیب میں گئے نہیں لائے گئےہیں، جب وقت آئے گا تومریم نواز سب سے آگے ہوں گی۔
اسپتال میں میاں نواز شریف سے ملنے کے لیے آنے والے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو بھی آج ملاقات سے منع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اسپتال میں اپنے باتھ روم کے پائپ اورشاور تبدیل کروا دیا، انہیں واش روم سے بدبو آرہی تھی، ان کی شکایت پر میئر لاہور نے دومشینیں منگوا کر صفائی کروادی ۔
Source-https://jang.com.pk/news/606590-javed-hashmi-returned-without-meeting-nawaz-sharif

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: