امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک نوجوان نے بناء کسی ہتھیار کے شیر کو مار ڈالا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ نوجوان کولوراڈو کے پہاڑی علاقے ’لاریمرکائونٹی‘ پر موجود تھا جب شیر نے اس پر حملہ کیا، نوجوان کی حاضر دماغی اور ہمت نے اس کی جان بچالی۔
کولوراڈو پارکس اور وائلڈ لائف کی ترجمان ربیکا فیرل نے بتایا کہ اس بہادر نوجوان نے خود کو ایک پتھر کی مدد سے بچایا جو اس نے شیر کے سر پر زور سے مارااور اس سے شیر مر گیا۔
میڈیا کے مطابق اس بہادر نوجوان نے اپنی پہچان میڈیا پر ظاہرنہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/606598-colorado-runner-kills-mountain-lion-with-his-bare-hands-after-it-attacks-him
0 comments: