مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو تین بار وزیر اعظم رہ چکا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے جایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار دن سے نوازشریف کوسروسزاسپتال میں رکھا ہے جہاں کارڈیک یونٹ نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ چار دن نواز شریف کو سروسز اسپتال کیوں رکھا گیا؟،میاں صاحب کو جیل سے لے کر یہ خود آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ بنا بنا کر میاں صاحب کی صحت کے معاملے پر تضحیک کی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کیا جبکہ چاروں بورڈز نے کہا کہ نواز شریف کو دل کے اسپتال جانا چاہیے۔
Source-https://jang.com.pk/news/606617-maryam-says-govt-will-be-responsible-if-nawazs-health-deteriorates
0 comments: