بالی وڈ اداکاراورسیاستدان شترو گھن سنہا نے بھارت میں جاری ’می ٹو‘ مہم پر طنز کے تیر برسادیئے۔
شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ ہر کامیاب آدمی کی تباہی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے،وہ خوش نصیب ہیں کہ اب تک می ٹو مہم کی زد میں نہ آسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان خواتین کی ہمت کو داد دیتے ہیں جنہوں نے اپنے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھائی لیکن ان کے اس بیان کو مثبت پیرائے میں نہیں لیا جائے گا۔
اس پر متعدد ٹوئٹر صارفین نے ان پر طنز کے تیر برسا دیئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سر بولنے کچھ جاتے ہو، بولتے کچھ ہو، اس سے تو خاموش رہو۔‘
واضح رہےانڈیا میں خواتین اپنے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد اور ہراساں کیے جانے کے واقعات پر کھل کر باتیں کر رہی ہیں۔بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر، وکاس بہل، اتسو چکرورتی کے بعد اس میں آئے دن نئے نام سامنے آ رہے ہیں۔
Source-https://jang.com.pk/news/606582-behind-a-successful-mans-fall-is-a-woman-shatrughan-sinha-after-metoo-comment
0 comments: