راشد منہاس کا68 واں یوم پیدائش 17 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:50:00 AM -
  • 0 comments

اپنی بہادری اور شجاعت سے قوم کا سَر فخر سے بلند کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 68 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنیوالے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے جو 17 فروری 1951ء کو کراچی کی ایک راجپوت گھرانہ میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا۔
راشد اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے 20 اگست 1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
ایسے سپوت جو قوم کی راہ میں لڑتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کریں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں ، راشد منہاس کا شمار بھی ایسے ہی شہداء میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت کم عمری میں قوم کی خاطر جان قربان کر کے اپنا نام امر کر دیا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: