بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، بھارتی وزارت دفاع نے اسرائیل سے 54 ہاروپ ڈرونز خریدنے کی منظوری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے پاس 110 ڈرونز پہلے سے موجود ہیں لیکن یہ ڈرونز دشمن کے جاسوسی کرنے والے ٹھکانوں اور راڈار اسٹیشنز کی نشاندہی کے ساتھ ان کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت جنگی ڈرونز کے پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے جس کی تکمیل کے بعد چین اور پاکستان کی سرحدوں کے ساتھ ان نگران ڈرونز کو تعینات کیا جائے گا۔
0 comments: