پچاس گھوڑے، 7 ہزار مہمان، 100 پکوان، بارات کس کی؟

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:20:00 AM -
  • 0 comments

بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی آج ہونے والی شادی پر 7 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کے لئے 100 طرح کے پکوان کا اہتمام کیا گیا ہے،بارات لے جانےکے لئے 50 گھوڑوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو آج راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا رائے کو دلہن بنا کر لائیں گے۔رواں سال 18 اپریل کو دونوں کی منگنی انجام پائی تھی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس عظیم وشان بہاری شادی پر مہمانوں کو ٹہرانے کے لئے پٹنہ کے سب سے بڑے ہوٹلوں کے 85 کمروں کی بکنگ کروائی گئی ہے۔
لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے سروج یادو نے اپنے بڑے بھائی کی شادی یادگاربنانے کے لئے بارات میں 50 گھوڑوں کا انتظام کیا ہے۔ان 50 گھوڑوں کو پٹنہ کے ملحقہ علاقوں سے ٹرک کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔
گزشتہ روزلالو پرساد کے خاندا ن نے نذر بد سے بچنے کے لئے روایتی رسومات بھی ادا کیں۔
7 ہزار مہمانوں کے لئے 100 طرح کے پکوان کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن میں امرتسر کاکولچا، آگرا کے پراٹھا اور بہار کا لتی چھوکہ قابل ذکر ہے۔میٹھے میں امرتی، گلاب جامن اور آئس کریم رکھی گئی ہے۔ 100 ڈشز بنانے کے لئے پنجاب، یوپی اور بہار کے 100 تجربہ کار باورچی اور ان کے معاون کارکنوں کو بلایا گیا ہے۔
دولہانے اپنے لئے کرتا پاجامے کا انتخاب کیا ہے جبکہ دلہنیا ایشوریہ رائے بھی مقامی ڈیزائنرز کا تیار کردہ ہلکے رنگ کا جوڑا زیب تن کریں گی
تیج پرتاب کی شادی کا کارڈ بہت ہی سادہ تھا جس پربارات کی روانگی کا وقت شام سات بجے کا درج ہے۔ جے مالا اورڈنرکا مقام وٹنری کالج کے کیھل کا میدان درج کیا گیاہے۔اس کے علاوہ شادی کی باقی رسومات کی ادائیگی چندریکا رائے کے سرکاری مکان پر ہونے کی بات بھی کارڈ میں درج ہے۔
دو روز قبل ان کی رسم حنا کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایشوریا نے رسم حنا کی تقریب میں سبز رنگ کا لہنگا پہنا تھا جب کہ تیج پرتاب سفید کرتے اور پیلے رنگ کی بَنڈی میں نظر آئے۔
واضح رہے کہ لالو یادو مختلف کیسزمیں مجرم قرار دیے جانے کے بعد رانچی کی جیل میں قیدکاٹ رہے ہیں اور انہیں بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پانچ روز کے پیرول پر چھوڑاگیا ہے۔
Source.https://jang.com.pk/news/491800

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: