سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی دراندازی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بھارتی عوام کو بےوقوف بنارہےہیں، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں توایسے حالات پیداکیےجاتےہیں۔
ایک بیان میں پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کی جائے کہ بھارت کو کس جگہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے ،اپنی تیاری رکھنی چاہیے، بھارت دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے، ہمارے پاس ردعمل کے لیے فورس تیار رہنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی 5 ریاستوں میں بی جےپی کوحال ہی میں شکست ہوئی ہے، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان کو نشانہ بنایاجاتا ہے، ممبئی حملہ بھی بھارت نےخود کرایا تھا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ ایل او سی پر اگر وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں توہم بھی پہنچاسکتےہیں، پاک فضائیہ کارسپانس ٹائم بہترین ہے، مزید بہتر ہوناچاہیے۔
Source.
0 comments: