سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان ایشیا کے 5ممالک کےدورے کے پہلے مرحلے میں سب سے پہلے 16فروری کو پاکستا ن آرہے ہیں ، ان کا ضروری ذاتی سامان 5 ٹرکوں میں بھر کر پاکستان پہنچادیاگیاہے۔
سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان رواں ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کسی ایک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پانچ ٹرکوں پر لدے ان کےسامان میں ان کی زیر استعمال ذاتی چیزیں، ورزش کا سامان اور فرنیچر شامل ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے،بطور سعودی ولی عہد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور اسی اعتبار سے یہ تاریخی کہلائے گا ۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے بطور وزیر برائے دفاع پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سعودی ولی عہد آئل ریفائنری سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔
سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پرسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر سعودی ولی عہد کا استقبال خود کریں گے ۔ان کا قیام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔
Source.https://jang.com.pk/news/608243-5-trucks-carrying-saudi-crown-princes-personal-amenities-reach-pakistan
0 comments: