مقبوضہ کشمیر، بھارتی سکورٹی فورسز کی بس پر خودکش کار بم حملہ 44 فوجی ہلاک متعدد زخمی

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:38:00 AM -
  • 0 comments

بھارتی فوج پر ہونے والے سب سے بڑے  حملے میں 45 بھارتی فوجی مارے گئے اور 38 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
حملے سے متعلق متضاد اطلاعات  سامنے آرہی ہیں پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ کے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پھٹنے سے ہوا جبکہ  کہ حکومتی کنٹرول والے میڈیا نے اسے خود کش قرار دیا۔
جمعرات کی سہ پہر سوا تین بجے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں 78 گاڑیوں پر مشتمل سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں کا قافلہ جموں سے سرینگر جارہاتھا کہ بارود سے بھری ایک کار قافلے میں شامل ایک بس سے ٹکرا گئی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی  اور بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ قافلے میں شامل دوسری بس اور دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بس میں 44 اہل کار سوار تھے۔
بھارتی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ کا لعدم جیشِ محمد نےحملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم کے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کارکن عادل ڈار نے خودکش حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ حملے کے وقت عادل ڈار گاڑی میں موجود تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملےمیں ساڑھے آٹھ من سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
ستمبر 2016 میں اڑی میں فوجی کیمپ پر حملے مین 19 اہل کار مارے گئے تھے۔
2001 میں سرینگر پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
2002 میں جموں کے علاقے قالو چکمیں فوجی کیمپ پر حملے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: