’ بڑا انکشاف 40 بندے جیل جائیں گے‘ 13 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:41:00 PM -
  • 0 comments
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈاکو لیٹرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں، 40بندوں کی لائن لگی ہے، وہ سب جیل جائیں گے، یہ سیاست میں ڈان تھے، انہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔
انہوں نے تھل ایکسپریس پر راولپنڈی سے ملتان روانہ ہوتے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، اس کے بغیر دوسرے ادارے قرضہ نہیں دیتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان تاریخی ہو گا،عمران خان نے سعودی شہزادے اور متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے پاکستان کے لیے ذاتی تعلقات قائم کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے روز راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی مسافر مفت سفر کریں گے،ریلوے کے مزدوروں کو ایک اسکیل دینا ہے اور ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی سے پشاور تک ریل کا ڈبل ٹریک بنانے کا فیصلہ ہواہے اور نالہ لئی بھی بننے جا رہا ہے،14 سال سے جو کالج رکا ہوا ہے اس ماہ اس افتتاح ہو جائے گا۔
Source-https://jang.com.pk/news/608594-sheikh-rasheed-says-40-people-will-go-to-jail

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: