بھارت میں ایک ایئر شو کے دوران پارکنگ میں سگریٹ سلگانے سے 300 گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سگریٹ ہے جو سوکھی گھاس میں پھینکا گیا ، ہوا تیز ہونے کے باعث آگ بھڑک اُٹھی اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتاہم کوئی جانی نقصان اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔
اس واقعے کے بعد آسمان پر کالا دھواں چھا گیا۔ آگ بجھانے کے لیے 10 فائر بریگیڈزحادثے پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث جہازوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 5 دن پر مشتمل ائیر شو بدھ کو شروع ہوا تھا اور کل اتوار کو اختتام پزیر ہونا تھا۔
0 comments: