بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کو ’سسٹر ان کرائم‘ قرار دے دیا اور ساتھ ہی دیا مرزا کے ساتھ اپنے رشتے پر کھل کر بات کی۔
’دی کپل شرما‘ شو میں ثانیہ مرزا اور انعم مرزا نے شرکت کی،اس موقع پر میزبان کے سامنے ٹینس اسٹار نے کئی موضوعات اور سوالات پر صاف انداز اپنایا۔
شو کے دوران ایک موقع پر کپل شرما کی ٹیم میں شامل ’بچہ یادو‘ نے ثانیہ مرزا سے پوچھا کہ کیا بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی ان کی بہن ہیں؟
ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے اور دیا مرزا کے رشتے کے حوالے سے بہت باتیں ہوتی ہیں،جب ’دیا‘ نے مقابلہ حسن جیتا تو کئی خواتین نے میری والدہ کو مبارک بادی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ مبارکباد دینے والی خواتین سے کہتی کہ ’دیا مرزا ‘میری بیٹی نہیں،یہ حقیقت بھی ہے کہ ہمارا صرف خاندانی نام (مرزا) ایک جیسا ہے۔
ٹینس اسٹار نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی اتفاق ہے کہ میں اور دیا مرزا ایک ہی اسکول میں پڑھے ہیں،لیکن وہ مجھ سے سینئر تھیں۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ اذہان کے تمام ضروری کام بطور ماں میں خود انجام دیتی ہوں،اس معاملے میں شعیب ملک پر دباو ڈالتی ہوں نہ انہیں تکلیف دینا چاہتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا احساس انتہائی خوبصورت ہے،بچے کی ولادت سے بڑھنے والا وزن کم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جلد ہی ٹینس کورٹ میں واپسی ہوگی۔
دوران انٹرویو ٹینس اسٹار نے اپنی بہن انعم مرزا کو سسٹر ان کرائم قرار دیا اور کہا کہ ہم دونوں کے پاس ایک دوسرے کےکئی راز ہیں۔
دوسری طرف انعم نے قبول کیا کہ میں اپنے بہنوئی شعیب ملک کے ساتھ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا کرتی ہوں،جس پر ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے جھگڑے کے بعد وہ مجھ پر غصہ کرتے ہیں اور نہ ہی بحث۔
Source-https://jang.com.pk/news/604824-sania-mirza-declared-anam-mirza-sister-in-crime
0 comments: