بھارت نے پلوامہ واقعے کی دستاویزات پاکستان کے حوالے کردیں 28 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:08:00 PM -
  • 0 comments
 بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے سے متعلق بعض دستاویزات پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈوزیئر اسلام آباد پہنچنے پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
بھارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈوزیئر میں پلوامہ واقعہ کے ذمہ داروں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔
بھارتی ترجمان کے مطابق ڈوزیئر دیئے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فوری قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ڈوزیئر حوالے کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ڈوزیئر اسلام آباد پہنچنے پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ڈوزیئر میں قابل عمل شواہد ہوئے تو پاکستان پیش رفت کرے گا۔


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: