بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے چائے کا کپ تھام رکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں پاکستانی آرمی افسر سے گفتگو میں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی فوج کے رویے کو متاثر کن قرار دیا۔
ویڈیو میں ابھی نندن چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے انتہائی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور انتہائی متاثر کن ہے، ہماری افواج کو بھی یہی رویہ اپنا نا چاہیے۔
بھارتی پائلٹ نے کہا کہ مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاکستانی فوج کے کیپٹن سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کے جنوب کا رہنے والا اور شادی شدہ ہوں۔
چائے کیسی لگی؟ اس سوال کے جواب میں ابھی نندن نے کہا کہ بہت ہی اچھی ہے۔
0 comments: