سندھ ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش کےخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، دوران سماعت عدالت نے وفاقی حکومت ،پیمرا اور وزارت اطلاعات کو 12 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے ایل اوسی پرفائرنگ اور گولاباری کی گئی اس کے باوجود پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش جاری ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں اور ٹی وی ڈرامے ہماری سالمیت کے خلاف ہیں اس لیے ان پر پابندی لگائی جائے۔
درخواست جسٹس ہیلپ لائین کےندیم شیخ،آتم،پرکاش اور مائیکل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
0 comments: