ٹرمپ پر خاتون کا زبردستی بوسہ لینے کا الزام - مقدمہ درج 27 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:13:00 AM -
  • 0 comments

امریکی صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر خواتین کے ساتھ نا زیبا انداز میں پیش آ ںے کے الزامات سامنے آئے ہیں ۔ 2016 میں ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل رضا کار خا تون ایلوا جوہنسن نے سب کے سامنے  بغیر رضا مندی زبردستی بوسہ دینے کی کو شش پر مقدمہ دائر کروا دیا۔
ایلوا جوہنسن نے امریکی صدر کے خلاف ریاست فلوریڈا کے وسطی ضلع میں 39 صفحات پر مبنی طویل قانونی مقدمے دعویٰ کیا ہےکہ ٹرمپ نے نہ صرف اسے زبردستی سب کے سامنے چوما بلکہ مرد رضا کاروں کے مقابلے میں تنخواہ بھی کم دی۔
خاتون کے مطابق ٹرمپ نے ہاتھ سے پکڑ کر ہونٹوں پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ اس سے قبل بڑی دیر تک بری نظروں سے گھورتے رہے اور کمرے سے نکلتے وقت انہوں نے زبردستی اس کا بوسہ لے لیا۔ اس موقع پر ان کی انتخابی مہم کی ٹیم کے اعلیٰ ارکان نے بھی یہ منظر دیکھا اور وہ سب یہ دیکھ کر ہنسنے لگے۔ 

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: