جنگ ہوئی تو میرے اور مودی کے کنٹرول میں نہیں رہے گی۔ 27 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:15:00 AM -
  • 0 comments
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کردی اور کہا ہے کہ بھارت کو چاہئے تھوڑی سی عقل اور حکمت استعمال کرے ۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جنگ شروع ہوئی تو میرے کنٹرول میں ہوگی اور نہ نریندر مودی کے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کل سے جو صورتحال بنی اس پر اعتماد میں لینا چاہتا تھا، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی تھی ،ہم بھارت سے پوری طرح تعاون کیلئے تیار تھے،ہم نے پہلے انتظار کیا پھر ایکشن لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف اس لئے کارروائی کی کہ یہ بتانا تھا کہ ہم بھی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں،دو بھارتی فوجی طیاروں نے ہماری حدود کی خلاف ورزی کی اور ہم نے ایکشن لیا،دہشت گردی پر مذاکرات کے لیے پاکستان تیار ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت سے سوال ہے کہ جو ہتھیار پاکستان اور بھارت کے پاس ہیں کیا ہم غلط اعدادوشمار کے متحمل ہوسکتے ہیں؟ 
انہوں نے کہا کہ جتنی بھی دنیا میں جنگی ہوئیں سب جنگوں میں غلط اندازے لگے، کسی نے نہیں سوچا کہ جنگ شروع کرکے کدھر جائیں گے، پہلے عالمی جنگ مہینوں کے بجائے سالوں میں ختم ہوئی، دوسری جنگِ عظیم میں بھی ایسا ہوا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اسے 17 سال افغانستان میں پھنسے رہنا پڑے گا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: