چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے جرمانے کا 25 فی صد جمع کرا دیا ہے۔
جہانزیب خان نے کہا کہ علیمہ خان نے اپیل میں جانے کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے پہلے چھ ماہ میں 45 فی صد ریکوری ہوئی ہے، کوشش ہو گی کہ اہداف کے مطابق ریکوری کر لیں۔
چیر مین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکس کا خاتمہ وصولیوں میں کمی کا باعث بنا۔
جہانزیب خان نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن میں صوبے ٹیکسوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں پر بلا وجہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں، جو جتنا کماتا اور خرچ کرتا ہے اسے چھپانا نہیں چاہیے۔
Source-https://jang.com.pk/news/606955-aleema-khan-fails-to-submit-remaining-tax-fine-fbr
0 comments: