سارہ اور کارتک کی جوڑی بہترین رہے گی۔ کرینہ کپور 25 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:26:00 PM -
  • 0 comments
ممبئی: 
بالی ووڈ کی بیبو اورسارہ علی خان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان نے کارتک آریان اورسارہ کے مستقبل کے بارے میں بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب جہاں پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارارجن کپوراورملائکہ اروڑا کے رشتے کے بارے میں سب کو بتایا وہیں اب کرینہ کپور نے بھی سارہ علی خان اور کارتیک آریان کے مستقبل کے بارے میں لب کشائی کرہی دی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کارتک آریان بہترین لڑکا ہے اورمجھے لگتا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہترین رہے گی، وہ دونوں ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہے ہیں، وہ دونوں ساتھ اچھے لگیں گے کیونکہ آریان اچھا دکھنے والا جب کہ سارہ بھی بہترین ہے۔
واضح رہے کافی ون کرن میں سارہ علی خان نے کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پرجانے کی خواہش ظاہر کی تھی جب کہ اسی پروگرام میں ان کے والد سیف علی خان نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر کارتک کے پاس بہت سارے پیسے ہیں تو انہیں دونوں کی دوستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پرکارتک آریان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمارہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جاسکیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: