اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے جبکہ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ئی کورٹ کے باہر اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عدالت کے باہر اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
0 comments: