ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔لاہور
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کیے گئے اخراجات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو 19 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کو معلومات کے حصول کیلئے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہئے تھا۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ مفاد عامہ کے کیسز میں انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا لازمی نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کی آمد پر عوام کے 20 کروڑ خرچ کیے گئے، 300 لگژری گاڑیاں کرائے پر لی گئیں، ایف 16 اور ایف 17 نے مہمان کو پروٹوکول دیا، سعودی ولی عہد
کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے۔
کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے۔
Source.https://www.express.pk/story/1567012/1/
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت حکومت سے اخراجات کی تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں۔
0 comments: