لاہور میں بیگم کلثوم نواز کے آبائی گھر کو فری ڈسپنسری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کا آبائی گھر فری ڈسپنسری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کلثوم نواز کے والد اس گھر کے ایک حصے میں 60 سال تک لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتے رہے۔
بیگم کلثوم نواز کے والد ڈاکٹر محمد حفیظ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ڈاکٹر بننے کے بعد 1937 سے 1998 تک اس گھر میں مریضوں کا علاج معالجہ کرتے رہے۔
اس گھر کو گزشتہ روز فری ڈسپنری بنادیا گیاہے، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر حفیظ کے پوتے اورسابق ایم پی اے محسن لطیف نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر یہاں بہت جلد فری بلڈ ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائےگی۔
0 comments: