مصر میں پادری کے قتل میں ملوث دو راہبوں کو سزائے موت 24 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:28:00 AM -
  • 0 comments

قاہرہ: 
مصری عدالت نے ایک پادری کو قتل کرنے کے الزام میں دو راہبوں کو سزائے موت سنائی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے پادری بشپ ایپی فانیئس کے قتل میں ملوث دو راہبوں کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا ہے تاہم مصر میں سزائے موت پر عمل درآمد مفتی اعظم کی منظوری سے مشروط ہوتا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ یہ قتل فی الفساد کا معاملہ بھی ہے کیوں کہ ایک اسلامی ملک میں پادری کا قتل مذہبی اشتعال انگیزی کا سبب بھی بن سکتا ہے، راہبوں نے قتل کا اعتراف بھی کیا اور شواہد بھی ثقہ ہونے کے سبب سزائے موت دی جاتی ہے۔
مصری فوجداری قوانین کے تحت سزائے موت کے کسی بھی عدالتی فیصلے پر مصر کے مفتی اعظم کا حتمی فیصلہ لینا لازمی ہوتا ہے، لہذا اس فیصلے پر عمل درآمد سے قبل مفتی اعظم کی منظوری لینا ہوگی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں راہبوں نے جیل میں خود کشی کی کوشش کی تاہم برقت طبی امداد ملنے کے باعث دونوں کی جان بچ گئی۔ ایک راہب کو اسٹریچر پر عدالت لایا گیا جب کہ دوسرا راہب اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
واضح رہے کہ پادری ایپی فانیئس کو گزشتہ برس 29 جولائی کو 2 راہبوں نے اختلافات کے سبب قتل کیا تھا جس کے بعد مقامی قبطی گرجا گھروں نے مزید راہبوں کی بھرتی ایک سال کے لیے بند کردی تھی۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: