بھارت کی انتہا پسند ی شدت اختیا ر کر چکی ہے جس کی زد میں اب ’کراچی بیکری‘بھی آگئی ۔
بھارت کے علاقے اندرانگر بنگلور میں موجود ’کراچی بیکری‘ کے نام سے ایک بیکری ہےجس کا نام بدلنے یا سائن بورڈ ہٹا کر پہچان چھپانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بھارتی پولیس کے مطابق بیکری کے باہر احتجاج اور ہنگامے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
بیکری کے منیجر کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد کئی بار بیکری کے باہر مظاہرے کیے گئے اور زور دیا گیا کہ اس بیکری کا نام تبدیل کیا جائے جس پر بیکری انتظامیہ نے نام بدلنے سے صاف انکار کردیا تاہم مجبور ہوکر فی الحال لفظ ’کراچی‘ کو چھپا دیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس نام سے علاقے میں انتشار پھیل رہا ہےجو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
0 comments: