کس سیاست دان نے کتنا ٹیکس دیا، 23 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:42:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد (تنویر ہاشمی)ایف بی آر نے پارلیمنٹرینز اور دیگر ٹیکس دہندگان کی سال 2017کی ٹیکس ڈائر یکٹری جاری کر دی ،ایف بی آر نے مسلسل پانچویں مرتبہ عام ٹیکس گزاروں اور ارکان پارلیمنٹ کی علیٰحدہ علیٰحدہ آن لائن ٹیکس ڈائریکٹریز جاری کردیں،وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نےٹیکس ڈائر یکٹری کا ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں اجراء کیا اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان اور ممبرآئی ٹی محمود اسلم بھی انکے ہمراہ تھے ، ڈائر یکٹری کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر ترین 9کروڑ73 لاکھ17ہزار272ٹیکس ادائیگی کیساتھ سرفہرست ، جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود چا رکروڑ31لاکھ83 ہزار565روپے ٹیکس ادائیگی کیساتھ دوسرےاورسینیٹرروزی خان کاکڑ4 کروڑ8لاکھ 69ہزار89روپے کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں،قومی اسمبلی کے 342ارکان میں سے324اور سینٹ کے 104ارکان میں 98ارکان نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ، دونوں ایوانوں میں 24ارکان نےگوشوارے جمع نہیں کرائے، وزیراعظم عمران خان نے 2016کےمقابلے میں 2017میں کم ٹیکس جمع کرایا ،پارلیمنٹینرنز میں وزیرا عظم عمران خان ایک لاکھ تین ہزار763روپے، صدر عارف علوی نے تین لاکھ 77ہزار511ٹیکس دیا ،وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے 48 لاکھ 49 ہزار 615 ، وزیر ریلوے شیخ رشید نے 7 لاکھ 2 ہزار 698 ، جہانگیر ترین نے 9 کروڑ 73 لاکھ 17 ہزار 272
، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 6 لاکھ 53 ہزار 943 ، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے 2 لاکھ 27 ہزار 591 ، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے 4 لاکھ 75 ہزار 573 اور وزیر مواصلاحات مراد سعید نے 2 لاکھ 41 ہزار 946 ٹیکس دیا، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 30 لاکھ 86 ہزار 961 روپے ، نواز شریف نے 2 لاکھ 63 ہزار 173 روپے، چوہدری نثار علی خان نے 17 لاکھ 23 ہزار 38 ، حمزہ شہباز شریف نے 82 لاکھ 68 ہزار 298 ، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 لاکھ 89 ہزار 174 ، احسن اقبال نے 3 لاکھ 68 ہزار 598 ،اسحٰق ڈار نے 93 لاکھ 84 ہزار 606 ، نوید قمر نے 1 لاکھ 65 ہزار 243 روپے، سینیٹر فرحت اللہ بابر نے 3 لاکھ 43 ہزار 685 ، سینیٹر اعظم سواتی نے 7 لاکھ 64 ہزار 197 ، سینیٹر روبینہ خالد نے 44 ہزار 485 ، سینیٹر اعتزاز احسن نے 2 کروڑ 58 لاکھ 69 ہزار 738 ، سراج الحق نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 ، ستارہ ایاز نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 ، شبلی فراز نے 6 لاکھ 81 ہزار 923 ، بابر اعوان نے 47 لاکھ 84 ہزار 96 ، فاروق ایچ نائیک نے 1 کروڑ 10 لاکھ 62 ہزار 116 ، خوش بخت شجاعت نے 9 لاکھ 20 ہزار 419 ، رضا ربانی نے 6 لاکھ 5 ہزار 954 ، مولانا فضل الرحمٰن نے 1 لاکھ 20 ہزار 225 ، خورشید شاہ نے 2 لاکھ 56 ہزار 121 ، فریال تالپور نے 28 لاکھ 69 ہزار 133 ،وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 ، محمود خان اچکزئی نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 ، مریم اورنگزیب نے 2 لاکھ 54 ہزار 358 ، شیریں مزاری نے 15 لاکھ 69 ہزار 558 اوروزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 9 لاکھ 88 ہزار 864 روپے ٹیکس ادا کیا، انہوں نے بطور بزنس مین 70 لاکھ 83 ہزار 312 ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 61 لاکھ 45 ہزار 980 اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے 1 لاکھ 47 ہزار 780 روپے ٹیکس ادا کیا، اسفن یار بھنڈارا دو کروڑ29لاکھ59ہزار458 ، ڈاکٹرفاروق ستار ایک لاکھ 49ہزار پانچ ،مرتضی جاوید عباسی نو لاکھ 29ہزار828 ، خرم دستگیر خان دولاکھ 84 ہزار 780 ، چوہدری پرویز الہٰی 21لاکھ 30ہزار725 ، خواجہ آصف55لاکھ 78ہزار ، احسن اقبال تین لاکھ 68ہزار598 ،خواجہ سعد رفیق52لاکھ 24ہزار794 ، شفقت محمود 10لاکھ 95ہزار686 ، جمشید دستی ایک لاکھ 38ہزار573 ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےتین لاکھ 82ہزار 27 روپے ٹیکس جمع کرایا ، سینیٹر محمد طلحہ محمود نے چار کروڑ31لاکھ 83ہزار565 ، سینیٹر روزی خان چار کروڑ8لاکھ69ہزار89،سینیٹر تاج محمد آفریدی دو کروڑ93لاکھ43ہزار435 ،سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم دوکروڑ78لاکھ87ہزار974 ،سینیٹر عثمان سیف اللہ خان 32لاکھ 30 ہزار726، سینیٹرالیا س بلور 8لاکھ 95ہزار31 ،سینیٹر محسن عزیز 15لاکھ چار ہزار872 ، شاہی سید 24لاکھ11ہزار181، سینیٹرچوہدری تنویر خان 30لاکھ39ہزار485 ، سینیٹرلیفٹننٹ جنرل ( ر) عبدالقیوم 31لاکھ82ہزار91 ،سینیٹر مشاہد اللہ خان ، ایک لاکھ 62ہزار 336 ،سینیٹر پرویز رشید ایک لاکھ 76ہزار434 ،سینیٹر راجہ ظفر الحق دولاکھ 68ہزار308 ،سینیٹر رحمن ملک ایک لاکھ 65ہزار243 ، سینیٹرمیاں عتیق شیخ سات لاکھ ایک ہزار340روپے ،سینیٹر شیری رحمٰن نے18لاکھ 48ہزار149روپے ٹیکس ادا کیا ، اراکین پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف ایک کروڑ29لاکھ6ہزار518، مونس الہٰی نے 57لاکھ73ہزار815، بلال یاسین 68ہزار40، خواجہ سلمان رفیق38لاکھ 13ہزار863 ، رانا مشہود احمددو لاکھ تین ہزار291 ، میاں محمود الرشید 18ہزار 544 ، ضعیم قادری ایک لاکھ 77ہزار478 ، اراکین سند ھ اسمبلی میں آغا سراج درانی نےدو لاکھ 87ہزار672 ، سید قائم علی شاہ 56ہزار863 ، نثار کھوڑوایک لاکھ 90ہزار273 ، شہلا رضا67625 ، شرمیلافاروقی تین لاکھ23ہزار417 ، اراکین بلوچستان اسمبلی میں عبدالمالک چھ لاکھ 40ہزار248 ، میرجان جمالی 12لاکھ 66ہزار350 ، سردار ثنا اللہ زہری ایک کروڑایک لاکھ ، اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی میں شوکت علی یوسفزئی دو لاکھ 17ہزار79 ، اسد قیصر پانچ لاکھ 80ہزار896 ، مولانا لطف الرحمٰن نے5 لاکھ 3 ہزار 566 روپے ٹیکس جمع کرا یا۔
Source.https://jang.com.pk/news/611993-fbr-releases-tax-directory-of-pakistans-politicians

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: