اسد درانی ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار 22 فوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:48:00 AM -
  • 0 comments
آئی ایس آئی کےسابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفننگ میں بتایا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ مل کر متنازع کتاب ’دی اسپائی کرانیکلز ‘ لکھنے کے معاملے میں ملٹری کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کےخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی سزا دی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کی پنشن اور مراعات روک دی جائے جبکہ ان کا رینک برقرار رکھا گیا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) اسد درانی کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے۔
انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ کسی اور ملک کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو سینئر فوجی افسران گرفتار ہیں،جن کےخلاف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر کورٹ مارشل کی کارروائی کی جارہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ان دونوں افسران کا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے گزشتہ برس بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ مل کر ایک متنازع کتاب 'دی اسپائی کرانیکلز 'لکھی تھی جس کی اشاعت کے بعد پاک فوج نے باضابطہ طور پر اس معاملے میں 'فارمل کورٹ آف انکوائری' کا حکم دے دیا تھا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: