ایمان علی کی میجر عزیز بھٹی کے پوتے سے شادی 22 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:37:00 PM -
  • 0 comments

پاکستان کی خوبصورت و معروف اداکارہ اور ماڈل ایمان علی گزشتہ رات نشان حیدر پانے والے شہید میجر عزیز بھٹی کے پوتے بابر بھٹی سے شادی کے رشتے میں منسلک ہوگئیں۔
اداکر عابد علی کی صاحبزادی ایمان علی کی شادی کا آغاز لاہور میں رسم حنا سے ہوا جس میں سب سے پہلے دونوں کا نکاح پڑھایا گیا،ان کی شادی کا حق مہر ’25لاکھ‘ روپےمقر ر کیا گیا اور شادی کی تمام تقریبات دھوم دھام سے کی گئ ہیں۔
نکاح کے بعد ڈھولکی منعقد کی گئی، جس میں شوبز کے بیشتر ستاروں نے رقص کیا۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر وں میں فرحان سعید، عروا حسین، علی ظفر،عمیر جیسوال اورحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) بھی موجود ہیں
واضح رہے کہ ایمان علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز با حیثیت ماڈل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمائے اور کئ مشہور فلموں ’خدا کے لیے‘،’بول‘اور ’ماہِ میر‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: