انتہا پسند ہندووں کا ثانیہ مرزا کو اعزازی سفیرسے ہٹانے کا مطالبہ 20 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:53:00 PM -
  • 0 comments
لنگانہ: 
پلواما حملے کے بعد انتہا پسند ہندو بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں جس میں انہوں نے اپنی ہی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی نہیں بخشا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا جنہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے انہیں فوری طور پر ریاست تلنگانا کے اعزازی سفیر کے منصب سے ہٹایا جائے۔
بی جے پی رہنما نے ریاست تلنگانا کے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں چاہیے کہ وہ ثانیہ مرزا کو دیا گیا اعزازی سفیر کا درجہ فوری طورپر واپس لیں کیوں کہ ہمیں پاکستانی بہو کو اپنا اعزازی سفیر بنائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بھارتی حکمران جماعت کے رہنما کا بیان ثانیہ مرزا کی پلواما حملے کی مذمت کے محض ایک دن بعد سامنے آیا جس میں ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ  ہمیں چھت پر چڑھ کر یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں ظاہر سی بات ہے ہم دہشت گردی اور اسے فروغ دینے والوں کے خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا تھا۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: