ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر برقرار 2 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:56:00 AM -
  • 0 comments


پشاور زلمی نے سپر اسٹار ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے ٹیم کا برانڈ ایمبسڈر برقرار رکھا ہے۔
پی ایس ایل کے چوتھے سیزن پر پشاور زلمی کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ ’ماہرہ خان پی ایس ایل سیزن فور کے لئے برانڈ یمبیسڈر کی حیثیت سے پشاور زلمی کا حصہ رہیں گی، وہ اس جوش وجذبے کی علامت ہیں جو پشاور زلمی دکھاتی ہے
پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ وہ 4فروری کو کٹ اور ترانے کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
ماہرہ خان نے ایک بار پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پشاور زلمی نے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی خوبرو گلوکارہ گُل پانڑہ کو بھی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے لیے اپنا علاقائی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: