پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی۔
مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا جس پر اس کی بہن نے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے ٹھٹھہ قطبہ میں 2 سال قبل مقامی زمیندار بشارت کو قتل کر دیاگیا تھا اور ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔
اس اندھے قتل کا معمہ پولیس نے اب حل کر لیاہے،مقتول کی بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی، اقراء نامی لڑکی کی اپنے ہی گاؤں کے نوجوان فرخ سے دوستی تھی۔
اقراء کو اس کے بھائی نےدوستی سےمنع کیا تو اقراءُ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔
شک ہونے پر پولیس نے اقراء کوحراست میں لیا تو اس نے سارا سچ بتا دیا،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
Source.https://jang.com.pk/news/604787-murder-case-solved-in-gujranwala-girl-killed-his-brother
0 comments: