سارہ خان امریتا سنگھ کا کونسا کردار ادا کرنے کی خواہشمند 2 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:19:00 AM -
  • 0 comments
آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی طرح سارہ علی خان کا موازنہ بھی اُن کی والد امریتا سنگھ کے ساتھ کی جاتا ہے تاہم سارہ خان کا کہنا ہے کہ جو کردار میری والدہ نے ادا کیے ایسے وہ شاید نہ کرپائیں، پھر بھی اُن کے دو کردار ایسے ہیں جو وہ ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔
ایک انٹرویو میں سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ ایسا کوئی بھی کردار کرسکتی ہوں جو والدہ نے اداکیا لیکن کبھی اُن کے کردار کو دہرانے کا موقع ملا تو ’چمیلی کی شادی‘ میں اُن کے کردار کو نبھانا پسند کروں گی، اُس فلم میں اُن کی بے ساختگی شاندار تھی۔
سارہ خان نے مزید کہا کہ ’بے تاب‘ میں اُن کی والد نے معصومانہ کردار ادا کیا، جو  مجھے بہت پسند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ’آئینہ‘ کا ری میک بنا تو وہ اُن کا کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔
واضح رہے کہ امریتاسنگھ نے سارہ علی خان کی پیدائش کے وقت اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور بڑی اسکرین پر مختصر واپسی پر عالی بھٹ اور ارجن کپور کی ’ٹو اسٹیٹس‘میں کام کیا تھا۔
سارہ علی خان کی بچپن ہی میں اُن کے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: