’لاپرواہ ماں‘ کہنے پرکرینہ کپور کاکرارا جواب 2 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:21:00 AM -
  • 0 comments
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ’’لاپرواہ ماں‘‘کہنے والوں کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگ میری زندگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے ریڈیو شو کے دوران کرینہ نے ’لاپرواہ ماں‘‘کہنے والوں کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے ساتھ اپنے بیٹے کی بھی پرورش کررہی ہیں اور یہ چیز ان کے لیے بہت چیلنجنگ ہے۔
کرینہ نے کہا کہ حا ل ہی میں سوشل میڈیا پر میری ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں نجی طیارے میں سفر کررہی ہوں، اس تصویر پر لوگوں نے مجھ پر تنقید کی کہ میں اپنے بچے کو نظرانداز کررہی ہوں اور اس کے لیے میں نے آیا کا سہارا لے رکھا ہے، میں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔
گزشتہ سال ایک خبریہ بھی سامنے آئیں تھی کہ ننھے تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔
تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں تاہم انہیں تیمور کے ساتھ اضافی وقت دیے جانے کے بھی اضافی پیسے ملتے ہیں اور اگر ان کے اوور ٹائم الاؤنس کو بھی ملایا جائے تو ان کی تںخواہ بھارتی ایک لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔اس کے علاوہ وہ خاندان کے ساتھ ہی لگژری کلاس میں اندرون اور بیرون ملک سفر کرتی ہیں جبکہ تیمور کو شہر کی سیر کروانے کیلئے ایک الگ کار بھی انہیں دے رکھی ہے۔
واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے چھوٹے نواب تیمور علی خان پٹودی 20دسمبر کو 2016کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے جو صرف 2 سال کی عمر میں ہی اپنے والدین سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے اور تیمور کی تصاویر اور خبریں روزانہ ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: