بسنت منائی جائے گی کہ نہیں؟ تحریری فیصلہ آ گیا 2 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:10:00 PM -
  • 0 comments
لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل الرحمان نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی پنجاب حکومت رواں سال بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ بسنت ثقافتی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس ضمن میں نئی قانون سازی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ۔
تحریری فیصلے کے مطابق پنجاب حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پہلے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے جائیں گے اور بسنت منانے کی اجازت سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔
عدالت کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعد ہی بسنت کی اجازت دے گی ، تمام درخواست گزاروں کو حکومتی نقطہ نظر سے کوئی اعتراض نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلہ کے مطابق درخواست گزاروں کی استدعا پر اور پنجاب حکومت کے بیان کی روشنی میں تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں ۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ شیراز ذکاء اور دیگر نے بسنت کے اعلان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔
Source-https://jang.com.pk/news/604773-lahore-high-court-written-decision-on-basant-festival

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: