اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر نے نظرثانی شدہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 28فروری تک مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔جمعہ کوجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس سال2018کیلئے نظرثانی شدہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے28 فروری 2019 کی نئی تاریخ مقررکردی ہے، نظرثانی شدہ گواشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر 2018تھی جس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی اور 31جنوری تک توسیع کی گئی تھی ایف بی آر نے نظر ثانی شدہ گوشوارےجمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
Source-https://jang.com.pk/news/604631
0 comments: