بھارت کو پلواما کی تحقیقات کی پیشکش 19 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:33:00 AM -
  • 0 comments
وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو پلواما حملے کی تحقیقات کی پیشکش کر دی،ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں ایکشن ایبل انٹیلی جنس دے ہم ایکشن لیں گے
وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ واضح کہتا ہوں کہ یہ نیا پاکستان اور نیا مائنڈ سیٹ ہے، ہم استحکام چاہتے ہیں، بھارتی حکومت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں، پاکستان پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرانے کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا، جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے لیکن ختم کرنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔
وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں واقعہ ہوا جس پر میں اسی وقت جواب دینا چاہتا تھا کیونکہ پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کا بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، میں اسی وقت اس الزام کا جواب دینا چاہتا تھا مگر اس دوران سعودی ولی عہد کے پاکستان کے اہم دورے کے لیے تیاری کر رہے تھے اس لیے میں فوری رد عمل کا اظہار نہیں کر سکا،اب بھارت کو جواب دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ بھارتی حکومت کیلئے جواب دے رہا ہوں، بھارت نے یہ بھی سوچا ہے کہ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے؟ ایسے میں جب پاکستان اوپر جا رہا ہے تو پاکستان ایسا کیوں کرے گا؟
بھارت نے شواہد کے بغیر پاکستان پرالزام لگایا، کوئی احمق ایسا واقعہ کرے گا، ہم نے دہشت گردی کی 15 برس کی جنگ سے مقابلہ کیا،پاکستان کو ایسے واقعے سے کیا فائدہ ہے؟ بھارت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ماضی میں ہی پھنسے رہنا ہے؟
انہوں نے کہا کہ بھارت سے دہشت گردی کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں،بھارت ڈائیلاگ میں دہشت گردی کا موضوع شامل کرنے کی بات کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستان سے جا کر دہشت گردی کرے اور کوئی پاکستان آکر دہشت گردی کرے، ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں دہشت گردی ختم ہو۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے ہمارا 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، بھارت ہمیں ایکشن ایبل انٹیلی جنس معلومات دے ہم ایکشن لیں گے۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: