مالدیپ کے سابق صدر رشوت کے الزام میں گرفتار 19 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:26:00 AM -
  • 0 comments
مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ ٹرائل میں گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
عبداللہ یامین کو گزشتہ سال ستمبر میں صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد مشکوک ادائیگیوں کے الزام میں ٹرائل کا سامنا ہے۔
عدالت میں اس وقت 15 لاکھ ڈالر کی مشکوک رقم وصول کرنے کے الزام میں سابق صدر کے خلاف سماعت کی جارہی ہے۔
عدالت نے ایک فیصلے میں عبداللہ یامین کے مقامی بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردیا ہے جس میں تقریباً 65 لاکھ ڈالر موجود تھے۔
مالدیپ کے سابق صدر کو اسی جیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے دور حکومت میں ان کے مخالفین کو رکھا گیا تھا۔
source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: