اتوار کے بجائے جمعہ کو چھٹی ہو گی؟ 18 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:44:00 AM -
  • 0 comments

وفاقی حکومت اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اتوار جبکہ عرب ممالک میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے ان ملکوں کے کاروباری شعبے کو ایک ساتھ کاروبار کے مواقع پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو ملتے ہیں جبکہ ایک ہی دن ہفتہ وار تعطیل نہ ہونے کے سبب پاکستان اور عرب ممالک کی آپس کی کاروباری سرگرمیاں انتہائی محدود ہو جاتی ہیں جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے کاروباری و تجارتی معاہدے دستخط ہونے جا رہے ہیں جس کے تناظر میں حکومت پاکستان اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہونے کا اعلان کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شروع کے ادوار میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہوتی تھی، بعد میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے اتوار کی چھٹی ختم کر کے جمعہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی کے طور پر مقرر کر دیا تھا، پھر میاں نواز شریف کی حکومت نے جمعہ کی چھٹی ختم کر کے دوبارہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کا دن مقرر کر دیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
Source.https://jang.com.pk/news/610359-government-may-announce-friday-as-weekly-off









Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: