موہالی کرکٹ اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹانے کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے ایک اور قدم آگے جاتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے پیر کو پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے سے روکنے کے لئے پابندی کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کے جنرل سیکریٹری رونک سریش جین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی روشنی میں انڈسٹری نے اجتماعی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کسی طور کام نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی تنظیم نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا تو اس پر بھی پابندی لگادی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔
دوسری جانب اداکار اجے دیوگن نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اُن کی نئی آنے والی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی ٹیم نے فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
0 comments: