وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےمسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین کے حالیہ ٹوئٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں ایران میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا چاہیے اور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کے خلاف پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مشاہد اللہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ’کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں، نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔
0 comments: