شاہی مہمانوں کی آمد کا آغاز 17 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:05:00 AM -
  • 0 comments
سعودی عرب کےشاہی مہمانوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ان کی آمد سے قبل شاہی ڈاکٹرز، سیکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سےاب تک 7طیارےنورخان ایئربیس پرلینڈکرچکے ہیں جبکہ 2خصوصی طیارے سعودی مہمانوں کوچھوڑ کرواپس جاچکےہیں۔
دوسری جانب ولی عہدکےتاریخی استقبا ل کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاکستانی حدود میں داخلے پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے پروٹوکول دیں گے، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے، 5تہوں پر مشتمل سکیورٹی دی جائے گی اورسعودی ولی عہد کو ایوان صدر میں استقبالیہ ، ایوان وزیر اعظم میں عشائیہ دیا جائیگا۔
Source.https://jang.com.pk/news/610024

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: